زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
افریقی ملک زیمبیا میں جنگلی ہتھنی نے 2 خواتین سیاحوں کو کچل دیا۔ سیاحوں کی ہلاکت کا واقع زیمبیا کے مشرقی صوبے میں واقع نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں یہ خواتین سیاح چہل قدمی کر رہی تھیں۔خواتین کے ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے ہاتھیوں کے حملے کو روکنے کی کوشش میں فائرنگ کی جس سے ہتھنی زخمی ہوگئی تاہم گائیڈ پھر بھی خواتین کو حملے میں نہ بچا سکا۔گزشتہ سال بھی یہاں ہاتھیوں کے حملوں کے دو مختلف واقعات میں 2 امریکی سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ دونوں واقعات میں ہاتھیوں کے حملوں کا نشانہ بنے والی زائد عمر کی خواتین ہی تھیں جو سفاری کےلیے خصوصی گاڑیوں میں سوار تھیں۔
مقامی پولیس کمشنر نے بتایا کہ 68 سالہ ایسٹن جینٹ ٹیلر کا تعلق برطانیہ سے جبکہ 67 سالہ الیسن جین ٹیلر کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا، ان دونوں پر ایک ہتھنی نے حملہ کیا جو اپنے بچے کے ساتھ تھی۔