گن پوائنٹ پر 6 لاکھ رابری کا ڈراپ سین ، 15پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈنکلا
تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ رابری کا ڈراپ سین ہوگیا ،15پر کال کرنے والا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم گرفتار ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ کی رقم خرد برد کرنے کیلئےرابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،وقاص گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ بینک میں جمع کرانے کیلئےدیئےتھے،ملزم نےرقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اورجھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا،ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے کہ مغلپورہ پولیس نے فوٹیج کے ذریعے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا،ملزم سے 6لاکھ نقدی رقم جو قبرستان میں چھپائی تھی برآمدکرلی،ملزم وقاص پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا