تازہ ترین

نیویارک پورٹ ٹرمینل میں 3 بسیں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد پورٹ ٹرمینل کو بند کر دیا گیا ہے۔ نیویارک پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر 3 بسوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 1 درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے، رش کے اوقات کی وجہ سے ٹرمینل کو بند کرنا پڑا۔ این جے ٹرانزٹ کی بسیں صبح سوا 6 بجے کے قریب مین ہیٹن کے مڈ ٹاؤن میں ٹرمینل پر آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔12 افراد جو معمولی زخمی ہوئے تھے انہیں طبی امداد دی گئی، جبکہ ایک شخص کو مزید معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement