تازہ ترین

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔امریکی میگزین کو  انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ جب 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی تو اس وقت وہ بھی کمرے میں موجود تھے۔جے شنکر نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا کہ اگر بھارت نے کچھ چیزیں نہ مانیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔جے شنکر نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے امریکی نائب صدر کو جواب دیا کہ اگر پاکستان نے حملہ کیا تو بھارت اس کا جواب دے گا۔بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’یہ حملے سے پہلے کی بات ہے اور آپ نے دیکھا کہ پاکستان نے اس رات واقعی بڑا حملہ کیا۔

یاد رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے  گئے تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے نیتجے 7 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بعد ازاں بھارت مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائل حملے بھی کرتا رہا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement