پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پولیس کے ہمراہ پولٹری مارکیٹ میں کامیاب چھاپہ‘ بوریوں میں بندمضر صحت 18 سو کلو مردہ مرغیاں برآمد
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پولیس کے ہمراہ پولٹری مارکیٹ میں کامیاب چھاپہ‘ بوریوں میں بندمضر صحت 18 سو کلو مردہ مرغیاں برآمد‘ قبضہ میں کر تلف کردیں‘ ملزمان فرار‘ مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز میڈیا کی نشاندھی پر محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سکول بازار کے قریب واقع پولٹری مارکیٹ سے 18 سو مضر صحت بوریوں میں بند مردہ مرغیاں برآمد کرلیں تاہم فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزمان ملک ربنواز‘ عبدالسلام اور سنی جٹ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عملے نے مردہ مرغیاں قبضہ میں لیکر تلف کر دیں جبکہ پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحریری مراسلہ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی جی پی ایف اے محمد عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے مردہ مرغیوں کے مضر صحت گوشت کو مختلف ہوٹلوں اور شوارما پوائنٹس پر سپلائی کیا جاتا تھا۔
Leave A Comment