گھریلوناچاقی پر24سالہ خاتون نے گلے میں پھنداڈال کر‘والدین کی ڈانٹ اوربیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیان اورزہر پی لیا
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گھریلوناچاقی پر24سالہ خاتون نے گلے میں پھنداڈال کر‘والدین کی ڈانٹ اوربیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیان اورزہر پی لیا‘ 3جاں بحق‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محلہ فیض آباد کی رہائشی24سالہ شمائلہ جوکہ گھریلوناچاقی پرمیکے مےں رہائش پذیرتھی نے گلے میں پھنداڈال کرپنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی‘اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرواقعہ کوخودکشی قراردے کر نعش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی‘ اسی طرح کشمور(سندھ) کے رہائشی18سالہ بلال کووالدین نے آوارہ گردی کرنے پربری طرح دانٹ جس سے دلبرداشتہ ہوکربلال نے زہر پی لیاجسے معلوم پڑنے پرورثاءنے فوری طورپر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں بلال جسم مےں زہرپھیل جانے کے نتیجہ مےں دم توڑگیااسی طرح راجن پورکے رہائشی26سالہ شہزاد نے بھی بیروزگاری سے تنگ آکربھاری مقدارمیں زہریلی گولیاں کھالی جسے بھی طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں 26سالہ شہزاد بھی جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا
Leave A Comment