رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹربیونل کے تعاون سے ڈیجیٹلائزیشن ایپلٹ ٹریبونل اپیل مینجمنٹ سسٹم لانچ کردیاگیا۔ جس میں پورے ریجن سے رحیم یارخان سمیت ملتان، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور ڈی جی خان کے وکلائ کی
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور ان لینڈ ریونیو ایپلٹ ٹربیونل کے تعاون سے ڈیجیٹلائزیشن ایپلٹ ٹریبونل اپیل مینجمنٹ سسٹم لانچ کردیاگیا۔ جس میں پورے ریجن سے رحیم یارخان سمیت ملتان، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور ڈی جی خان کے وکلائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ممبر ایپلٹ ٹربیونل چودھری محمد اعظم اور خصوصا جوڈیشل ممبر ایپلٹ ٹربیونل میاں عبدالباسط نے اس مینجمنٹ سسٹم کے لیے بہت زیادہ محنت کی۔رحیم یار خان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر قاضی محمد سمیع اور جنرل سیکرٹری چودھری محمد اشرف جاوید کی قیادت میں سابق صدور میاں محمد ابرار پاشا، چودھری عدنان نذیر، نوید احمد، میاں عزیز الرحمٰن، چودھری جمیل احمد، تصور شجاع اقبال ایڈووکیٹس نے ضلع رحیم یار خان ٹیکس بار کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملتان ٹیکس بار کی اس کاوش کو سراہا اور رحیم یار خان ٹیکس بار کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس میں ملتان ٹیکس بار ایسو سی ایشن کی کنٹری بیوشن بھی نمایاں تھی، خصوصا ملتان ٹیکس بار کی ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ عمران غازی نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)، ملتان چیمبر آف کامرس اور لاہور چیمبر آف کامرس نے مالی تعاون کیا ہے تاکہ آنے والے وقت کے لیے ابھی سے سسٹم کو آن لائن کیا جا سکے۔ اس میں کلائنٹ، وکیل اور ڈیپارٹمنٹ تینوں کو جو بھی اپیل فائل ہوا کرے گی اس کی انفارمیشن جایا کرے گی۔ باقی ہو سکتا ہے کہ شروع میں اس میں کوئی نہ کوئی غلطیاں ہوں یا سسٹم میں کوئی پرابلم آئے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان شاء اللہ اس سسٹم کو اچھے طریقے سے مزید بہتر کیا جائے گا اور یہ ملتان پہلا اسٹیشن ہے جہاں سے اس سسٹم کا آغاز کیا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ تمام ملک میں ایپلٹ ٹربیونل کے تمام بینچز اس سسٹم کے ساتھ منسلک ہوتے جائیں گے۔
Leave A Comment