رحیم یار خان کی کرائم ڈائری
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال خوفناک ہوگئی‘ 30روز کے دوران غیرت‘ گھریلوناچاقی‘جھگڑوں ‘ادھارقم نہ دینے سمیت دیگرواقعات میں 7خواتین سمیت19فراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘مقدمات درج‘ زیادہ ترملزمان تاحال گرفتارنہ ہوسکے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے 30روز کے دوران ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال انتہائی خوفناک رہی‘ ضلع بھرمیں غیرت‘ گھریلوناچاقی‘جھگڑوں ‘ادھارقم نہ دینے سمیت دیگرواقعات میں7خواتین سمیت19افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘ قتل ہونیوالی خواتین میں شمائلہ بی بی‘ستارہ بی بی‘ فرزانہ بی بی‘ حمیرا بی بی‘ آمنہ بی بی‘ آسیہ بی بی اسی طرح محمدریحان‘ سیف اللہ‘ سعیداقبال‘ حارث‘ مبشراکبر‘مزمل اکبر‘ نیازحسین‘ اصغرعلی عرف جگنو‘ محمدندیم‘ غلام حسین‘ کاشف جی کے علاوہ خود کوفائرمارکرہلاک ہونیوالوں میں طارق‘محمدسلیم عرف تحسین شامل ہے۔
سب سے خوفناک واقعہ 11اپریل کے روزپیش آیاجہاں رقم نہ دینے کی رنجش پربیٹے نے گھرمیں سوئے ہوئے ماں باپ‘ بھائیوں‘ بھابھیوں پرخنجرکے پے در پے وارکرکے شدیدزخمی کیاجس کے نتیجہ میں2 بھائی‘ باپ اوربھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے اسی طرح نامعلوم وجوہات کی بناءپر9اپریل کے روزغوثینہ کالونی کے رہائشی18سالہ محمدریحان اور50سالہ سیف اللہ نے ایک دوسرے پرخنجرکے وارکئے جس سے دونوں کی موت واقعہ ہوگئی‘ اسی طرح ڈکیٹی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرلگنے کے نتیجہ میں سعیداقبال دم توڑگیا
ہمسایوں کے درمیان جھگڑا کے دوران بیچ بچاﺅکرانے کیلئے آناوالا22سالہ حارث تشدد کاشکار ہوکر زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ 14اپریل کے روز ملزمان ظفر‘جیون‘ رب نواز اللہ دتہ وغیرہ نے غیرت کے نام پرنیازحسین کوموت کے گھاٹ اتادیاجبکہ20اپریل کے روز بھائی‘چچاودیگرنے کالی قراردے کرحمیرا بی بی کودریائے سندھ پھینک کرموت کے گھاٹ اتاردیا‘جبکہ اراضی کے تنازعہ کی رنجش پر21اپریل کو35سالہ اصغرعرف جگنوکوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا‘ ہمشیرہ کے گھریلوناچاقی پرخودکشی کرنے کی رنجش پربرادرنسبتی نے فائرنگ کرکے شوروم مالک غلام حسین کوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ کام کاج کرنے سے انکارکرنے پرزمیندارنے فائرنگ کرکے20سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ تاردیا‘ جبکہ جائیداد کے تنازع پربھابھی نے زہرملے چاول کھلاکر35سالہ دیورندیم کوقتل کیا‘ جبکہ گھریلوناچاقی پربیٹے نے باپ‘سوتیلی ماں اوربھابھی پرفائرنگ کی اوربعدازاں خود کوفائرمارکرموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ 15اپریل کے روزروٹھ کرمیکے بیٹھی 25سالہ فرزانہ کوشوہرعامرحسین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتادیاجبکہ سسرالیوں نے گھریلوناچاقی پر28سالہ بہوشمائلہ کوزہرپلاکرموت کی نیندسلادیا‘ جبکہ گھریلوناچاقی پرشوہرنے بیوی آمنہ بی بی پرپیٹرول چھڑک کراسے زندہ جلادیا‘جبکہ نشے کی لت مےں مبتلا 45سالہ شخص کی پھندا لگی نعش برآمدہوئی جسے بھی قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیا ضلع بھرمےں 30روز کے دوران 19افراد کوموت کے گھاٹ اتارنے جانے پرپولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمات اندراج کیئے گئے ہیں جن میں زیادہ ترملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔جبکہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے
Leave A Comment