یوکرین میں جنگ بندی کیلئے 26 ممالک فوج بھیجنے کو تیار ہیں: فرانسیسی صدر
فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ 26 مغربی اتحادیوں نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے صورت میں اگلے دن ہی یوکرین میں زمینی، سمندری یا فضائی راستے سے فوجیوں کو تعینات کرنے کا باضابطہ طور پر وعدہ کیا ہے۔فرانسیسی رہنما نے 35 ممالک کے سربراہ اجلاس کے بعد کہا کہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی اس وقت نافذ العمل ہو جائے گی جب گولیاں چلنا رک جائیں گی۔
گزشتہ ماہ الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں، پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان براہ راست بات چیت کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ ہم ایسا کرنے جا رہے ہیں۔ٹرمپ نے مغربی رہنماؤں سے فون پر بات چیت کی اور میکروں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی سکیورٹی کے لیے بھیجی جانے والی فورس کے لیے امریکی حمایت کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔یوکرین کے معاملے میں امریکہ کی طرف سے براہ راست شامل ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، تاہم میکروں نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کا حصہ بننے کی امریکی آمادگی پر کوئی شک نہیں ہے۔
Leave A Comment