چین سے روابط پر بعض امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد
امریکا نے چین سے روابط پر بعض امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کردیں۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرنے والے امریکی ویزے کے اہل نہیں۔چینی مفادات کیلئے کام کرنے والوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری جنگ عظیم میں چین کی جاپان پر فتح کی یادگاری تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی شرکت پر چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چین کو امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ اُن کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔چین کے صدر اچھے دوست ہیں، انہیں بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کرنا چاہیے تھا۔
Leave A Comment