تازہ ترین

وٹہ سٹہ کاساخشانہ‘ بیوی کے ناراض ہوکر میکے بیٹھنے کی رنجش پرہمشیرہ کوباپ کے ہمراہ گھرواپس لانے کیلئے سسرال جانیوالے داماد کو برادرنسبتی ہے تلخ کلامی پرفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘ باپ معجزانہ طورپر محفوظ رہا‘ قاتل برادر نسبتی آلہ قتل سمیت موقع سے فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی۔

پیرعبدالمالک کارہائشی20سالہ محمدماجد جس کی شادی ہمشیرہ کے وٹہ سٹہ پربدلی شریف کے رہائشی محمدطیب کی ہمشیرہ سے ہوئی تھی کچھ عرصہ قبل محمدماجدکی بیوی گھریلوناچاقی پر ناراض ہوکراپنے والدین کے گھرچلی گئی تھی جبکہ مقتول ماجدکی ہمشیرہ شبانہ بھی اپنے شوہرمحمدطیب کے پاس ہی رہائش پذیرتھی ‘گزشتہ روز بیوی کے روٹھ کرمیکے جانے کی رنجش پرمحمدماجداپنے والدمحمداصغرکے ہمراہ اپنے سسرال ہمشیرہ شبانہ کولینے کیلئے گیا کہ اسی دوران برادرنسبتی ملزم طیب سے تکرارہوگئی طیش میں آکرمحمدطیب نے فائرنگ کرکے بہنوئی ماجد کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول ماجد کی نعش تحویل میں لے کرفرارہونے والے قاتل برادرنسبتی کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement