لاہور : شہری کو اغوا ،تشدد اور بھتہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد کےخلاف مقدمہ درج
مناواں میں ایس پی یو اور سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایس پی یو اہلکار احمد، سی ٹی ڈی اہلکار عرفان اسلم نے ساتھیوں سے مل کر شہری کو اغوا کیااور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان نے شہری رضوان کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھتہ طلب کرتے رہے۔ملزمان نے بھتہ وصول کیا پھر کاغذات پر سائن انگوٹھے کرواکے چھوڑ دیا۔واقعہ میں ملوث ملزم احمد ، عرفان اور حمائل کو گرفتار کر لیا گیا۔
Leave A Comment