تازہ ترین

دشمنی کاساخشانہ شراورکوش گینگ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ فریقین کے درمیان گھنٹوں فائرنگ کاتبادلہ‘ حملہ آور فرار‘ پولیس موقع واردات پرتاخیرسے پہنچی‘ قتل ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں پولیس نے تحویل میں لےکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد حملہ آورشاہوکوش اورثناءاللہ عرف ثنوں شروغیرہ کے خلاف کارروائی شروع کردی

موضع فتح پور سکندرچاچڑکے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد عبدالحق‘ سلیم اورسکندر اپنے رقبہ جارہے تھے کہ اسی دوران گھات لگاکربیٹھے کوش اورشرگینگ کے شاہوکوش‘ ثناءاللہ عرف ثنوں وغیرہ نے سابقہ دشمنی پر جان سے ماردینے کیلئے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سلیم اورسکندر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے عبدالحق کوانتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں عبدالحق بھی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘شراورکوش گینگ کے حملہ کے باعث سیلرا برادری کے افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی فریقین کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا‘ جبکہ پولیس موقع پرتاخیرسے پہنچی‘ اسی دوران حملہ آورملزمان موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوئے بعدازاں پولیس نے مارے جانیوالے سیلرا برادری کے تینوں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے کچہ رونتی(سندھ) کے رہائشی شراورکوش گینگ کے حملہ آورملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement