لاہور میں پولیس مقابلے، 2 ملزم ہلاک، ایک شدید زخمی
2 مختلف مقامات پر سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔
سبحان نامی ملزم کو نشاندہی کیلئے کرول پنڈ لیجایا جارہا تھا، ملزم کو چھڑانے کیلئےاس کے ساتھیوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا۔
تھانہ مستی گیٹ کے قریب اہلکاروں نے اشتہاری کے لئے ناکہ بندی کی ہوئی تھی، 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ رکنے پر 2 ملزمان زخمی ہو گئے، ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شبیر جبکہ زخمی کی آفاق کے نام سے ہوئی، ملزموں کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔
Leave A Comment