بوریوالہ: کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
بوریوالہ میں لڈن روڈ کھادر نہر کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔حادثے میں کیری ڈبہ میں سوار دو معصوم بچوں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد یعقوب اور شازیہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔تھانہ فتح شاہ پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment