تازہ ترین

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلیے 30.216ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔اس میں سے 25 ارب روپے ملازمین کی برطرفی کیلیے بطورگولڈن ہینڈ شیک  جبکہ بقیہ 5 ارب روپے واجبات، تنخواہوں اور عارضی طور پر برقرار 832 ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جنہیں بھی ایک سال کے اندر فارغ کر دیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزرائے خوراک، تجارت،توانائی، معاون خصوصی صنعت و پیداواراوردیگرحکام شریک ہوئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ اورکارپوریشن کی منظم بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی  منظوری  دی گئی۔کمیٹی نے ای سی سی نے ملازمین کے واجبات، گریجویٹی اور مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال فروخت کی جائیں گی،فروخت سے حاصل رقم بندش کے اخراجات پورے کرنے میں استعمال ہوگی۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو مالی ضروریات مزید کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement