کراچی: گلشن حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
Leave A Comment