تازہ ترین

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔ دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 1لاکھ 83ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا،آج دوپہر راوی سے 2لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔مریم نواز نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر شاہدرہ کے مقام کا جائزہ لیا،سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی ہمراہ ہیں۔ کمشنر لاہور کاکہنا ہے کہ راوی کے قریبی علاقوں سے ایک ہزار208خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے،آبادی کا انخلا مکمل ہے، انسانی جانوں کی حفاظت سب سے مقدم ہے،راوی برج کے نیچے سے تیز پانی گزر رہا ہے ، تمام محکمے چوکس ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement