تازہ ترین

لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے  ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر تقریباً 18 سال بتائی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement