اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق یہ ابتدائی رقم متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کررہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اورمقامی شراکت دار تعاون فراہم کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔اقوام متحدہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اورمزید امداد بھی حالات کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement