تازہ ترین

شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج ہیں، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی بلال پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement