تازہ ترین

بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی ہونے والے کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ طیب اور زخمی کی 19 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے بس ڈرائیورکے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement