تازہ ترین

حکومت نے یکم ر بیع الاول سے عشرہ جشن رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان کر دیا۔وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، حضرت محمدﷺ نے محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔نبی کریمﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گورنر ہاؤس سندھ میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے اجلاس ہوا، علماء کرام نے شرکت کی، گورنر کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم سے 30 ربیع الاول تک محافل منعقد ہوں گی، عید میلاد النبیﷺ کے پروگرام کے اخراجات جیب سے ادا کروں گا، گورنر ہاؤس کے کسی پروگرام میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال نہیں کیا۔

Leave A Comment

Advertisement