سرکاری ملازم پر تشددکا مقدمہ،سعید غنی کے بھائی کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا
سرکاری ملازم پر تشدد کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیرسندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سرکاری ملازم پر تشدد کے الزام میں گرفتاری دینے والے فرحان غنی اس وقت راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں،ان پرسرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، اسلحہ تاننے اور 20 سے 25 افراد کے ہمراہ سرکاری ملازم پر تشدد کرنےکا الزام ہے، ان کے خلاف درج مقدمے میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
فرحان غنی کے خلاف مقدمہ گزشتہ روز سرکاری ملازم حافظ سہیل کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاتھاکہ 22 اگست کو شارع فیصل سروس روڈ پرفائبرکیبل بچھانےکے کام کی نگرانی کررہاتھا، 3 گاڑیوں میں20 سے 25 افرادآئے جن میں فرحان غنی، قمراحمد، شکیل اور دیگرشامل تھے۔ملزمان نے پوچھا کہ کس کی اجازت سے زمین کھود رہےہو؟ بتایا کہ سرکاری کام ہے، تمام اداروں کی این اوسی سےہو رہاہے مگر ان افراد نےمجھ پر جان سے مارنےکی نیت سے اسلحہ تانا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔
Leave A Comment