تازہ ترین

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لیے 25 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست 2025 کو سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ وہ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیراعظم ڈھاکا میں اپنے 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے تاکہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہو سکیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement