تازہ ترین

مون سون کی حالیہ موسلادھاربارشوں کی وجہ سے شیرین جناح آئل ٹرمینل انسٹالیشن  ایریا میں بدستور کئی کئی فٹ پانی موجود ہے،جس کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی پر مامور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہے۔ چئیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف شہروں اور پاکستان بھر میں تیل کی ترسیل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پانی کی نکاسی کو ممکن بنائیں کیونکہ پانی اورسڑکوں پر ممکنہ گڑھوں کے سبب تیل سے بھرے ٹینکرز کی آمدورفت بہت بڑا خطرہ ہے،لہذا اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے۔اگر معاملہ بدستور یہی رہا تو ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان بھر کو ہونے والی سپلائی متاثرہ مقام سے ہی ہوتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement