ملکی برآمدات 16.43 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے ماہ (جولائی2025ء) میں پاکستان کی برآمدات 16.43 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.68 ارب ڈالر ہوگئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات 32 فیصد اضافے سے ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس، سوتی دھاگا، کپڑے، نیٹ ویئر، بیڈویئر، ٹاولز کی ایکسپورٹ بڑھی ہے، ٹینٹ، کینوس، ترپال وغیرہ کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، غذائی اجناس کی برآمدات میں 10.25 فیصد کمی ہوئی اور حجم 42 کروڑ 69 لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں غذائی برآمدات 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تھیں، جولائی میں باسمتی چاول، سبزیوں، آئل سیڈز، چینی کی برآمدات میں کمی رہی، پھلوں، مسالہ جات، گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا، آٹو پارٹس، لیدر مصنوعات، سرجیکل آلات کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔ پلاسٹک میٹریل، ادویات اور ٹرانپسورٹ کے سامان کی برآمدات میں کمی آئی، پیٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات میں 23.37 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد حجم 4 کروڑ 88 لاکھ ڈالررہا، مخصوص صنعتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17.35 فیصد کمی آئی ہے۔
Leave A Comment