تازہ ترین

اسلامیہ کالونی میں سیوریج  کےمین ہول میں ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کمسن بچی گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے افسوسناک حادثہ کا نوٹس لے لیا ، حکام سے رپورٹ طلب ڈپٹی کمشنر کی سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت ڈپٹی کمشنر نے واقع کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ایکسین ہائی وے کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ممبران میں چیف آفیسر ضلع کونسل ، ایم ایس شیخ زید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کمیٹی میں شامل۔  کمیٹی تین یوم میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Leave A Comment

Advertisement