پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کےلئے بڑی رقم جاری کردی گئی۔وزارت صنعت و پیداوار نے وفاق سے رقم جاری کرنے درخواست کی تھی جس پروفاقی حکومت نے سٹیل مل کو 2 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی رقم جاری کردی۔ای سی سی میں ملاز مین کے واجبات کی ادائیگی کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی حکومت نے اسٹیل مل کو 2ارب 87 کروڑ سے زائد کی رقم 20 سال کے قرض پر دی ہے جسے سٹیل مل کا ادارہ 20 سال میں سود سمیت واپس کرے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement