تازہ ترین

 ریسکیو 1122 کے شہداء کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں علاقائی، ضلعی اور ریسکیو افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر عبدالستار بابر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد رفیق اور درجنوں ریسکیورز نے جنازے میں شرکت کی اور شہداء کو سلامی پیش کی۔ شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔  اس موقع پرریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے شہداء کے اہل خانہ کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کے بلند مرتبے کا ذکر کیا اور اس عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لواحقین تک سیکریٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا پیغام بھی پہنچایا گیا، جس میں کہا گیا کہ محکمہ ریسکیو 1122 شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گا، ان کے ورثا کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام مراعات و سہولیات محکمانہ قوانین کے مطابق بروقت فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ ہر وقت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ریسکیواینڈسیفٹی آفیسرعدیل غفاراورایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فرہاد خان کانماز جنازہ خان پورمیں، شفٹ انچارج شاہد رزاق کا نمازہ جنازہ کوٹ سمابہ اور ریسکیوڈرائیورمحمد احمدکا نمازہ جنازہ میاں والی قریشیاں میں ادا کیا گیا۔
حادثے میں ریسکیو 1122 کے چار جوان، محمد عدیل غفار (ریسکیو سیفٹی آفیسر)، شاہد رزاق (شفٹ انچارج)، فرہاد خان (EMT)، اور محمد احمد (ڈرائیور) جام شہادت نوش کر گئے۔ یہ وہ نڈر اور فرض شناس سپاہی تھے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خدمت خلق کا علم بلند رکھا۔ اللہ دتہ (ڈرائیور) کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement