تازہ ترین

نئے این ایف سی ایوارڈ پر مذکرات کے آغازسے قبل وفاقی حکومت نے اپنے موقف کو حتمی شکل دینے کیلیے باضابطہ داخلی بات چیت شروع کردی۔وفاقی حکومت جن آپشنز پر غور کر رہی ، ان میں ایک صوبائی شیئرز کا دسواں حصہ سماجی و ماحولیات کے شعبوں میں کارکردگی سے جوڑنا ہے، دیگر آپشنز جن پر وفاقی حکومت سودے بازی کی خواہاں ہیں، ان میں قابل تقسیم پول کا ایک حصہ بڑے ڈیموں کی تعمیر اور وفاقی وخصوصی علاقوں کیلئے فنڈز مختص کرنا ہے۔وزارت خزانہ میں قانون، منصوبہ بندی، خزانہ، معاشی امور کے وزراء کے اجلاس میں بات چیت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنا وہ شیئر واپسی کیلئے کیس تیار کرے گی جو کہ 16سال قبل صوبوں کو دے دیا گیا، ایسا اخراجات میں کٹوتی یا ریونیو سے کچھ حصے کی صورت میں کیا سکتا ہے۔وزارت خزانہ اس حوالے سے ایک پیپر تیار کر رہی جس کا مقصد پانچ سال بعد سرکاری قرضوں اور بجٹ خساروں کی صورتحال اجاگر کرنا ہے، یہ بھی کہ قابل تقسیم پول میں صوبوں کا موجودہ 57.5 فیصد حصے میں کمی اور ان اخراجات میں کٹوتی کرنا ہو گی جو صوبوں کی ذمہ داری ہیں، مگر کچھ مجبوریوں کے باعث مرکز کو کرنا پڑتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement