کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
کراچی سمیت ملک بھرکے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔ بجلی ایک روپے69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نےجولائی2025کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کی ہے، پاورڈویژن نے یکساں ٹیرف سےمتعلق ای سی سی پالیسی گائیڈلائنز نیپرا کوبھجوا دیں۔ای سی سی پالیسی گائیڈلائنزکے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک پر بھی ہوگا، نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر28اگست کوسماعت کی جائےگی۔یکساں ٹیرف سےمتعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپراجائزہ لےگی۔
واضح رہے کہ ای سی سی نےملک بھرکے لیے یکساں فیول چارجزایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے19 اگست کوپاورڈویژن کی سمری منظورکرلی تھی۔
Leave A Comment