برسلز میں فیلڈمارشل نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، 9مئی فوج نہیں ، قوم کا مسئلہ ہے، معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برسلز میں فیلڈمارشل نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، نہ ہی کسی کو انٹرویو دیا،9مئی فوج نہیں ، قوم کا مسئلہ ہے، 9مئی سے متعلقہ لوگوں کو قانون کا سامناکرنا پڑےگا، معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا۔
ایک تعلیمی ادارے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھاکہ معافی مانگنے سے قانونی عمل نہیں رکے گا، 9مئی کرنے والوں، سہولت کاروں اور ذمہ داروں کو قانونی کارروائی کا سامناکرناپڑے گا،جو بھی ہو، مقد مات کا سامنا کرے، یہ فوج کا نہیں، قوم کا مسئلہ ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ برسلز میں فیلڈ مارشل نے کوئی سیاسی یا پی ٹی آئی سے متعلق بات نہیں کی اور نہ ہی کسی معافی کی بات کی، تقریب میں سینکڑوں لوگ تھے ، سینکڑوں لوگوں کے ساتھ تصاویر بنی ہیں ، کسی کو انٹرویو نہیں دیا، ان کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر انٹرویو بنا کرپیش کیاگیا، سینئر صحافی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
Leave A Comment