کراچی: جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیا، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق
کورنگی ابراہیم حیدری داؤد گوٹھ میں معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جہاں چھری کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔چھیپا ریسکیو کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس میں 19 سالہ ہارون چھری کے وار سے شدید زخمی ہوا۔زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Leave A Comment