پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔یہ فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی، سیاسی کمیٹی نے سیاسی فورمز کو خالی نہ چھوڑنے اور انتخابی میدان میں متحرک رہنے پر اتفاق کیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ جس نشست پر پارٹی کا رکن سزا کے باعث نااہل ہو گا، اسی رکن کی مشاورت سے متبادل امیدوار کا نام تجویز کیا جائے گا،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، تاہم سیاسی کمیٹی نے نئی نامزدگی کو عدالتی فیصلے تک مؤخر کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے اندر سے ہی نامزد کیا جائے، کمیٹی کے اکثر ارکان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی نئی قیادت کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
Leave A Comment