تازہ ترین

اوکاڑہ دریائےستلج میں سیلابی صورتحال اور ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ قیادت دریائے ستلج پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن میں 397 افراد کو مال و مویشیوں سمیت متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ قیادت دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن جاری۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جن میں اٹاری، پوران،باقرکےمہار، ہیڈسیلمانکی، درازکے اور مہلو شیخوکا ۔ کی ملحقہ آبادیوں سے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 10 بوٹس اور 45 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  نے بتایا کہ اوکاڑہ ریسکیو کے جانبازوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر سیلاب سے متاثرہ مجموعی طور پر 397 سے زائد افراد بچے، مرد.خواتین  اور بوڑھوں کو سازوسامان اور 27 سے زائد چھوٹے جانوروں کو کشتیوں کے زریعے متاثرہ علاقوں سے ریسکیو کیا۔

Leave A Comment

Advertisement