تازہ ترین

پاکستان ایتھلیٹکس کیلئے بڑا جھٹکا، ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے، ارشد ندیم کے ڈاکٹر نے انہیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کردیا۔ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، ارشدندیم نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کردیا۔ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ ارشدندیم کی حالیہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ،ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے انگلینڈ کیمبرج میں ارشد ندیم کی سرجری کی تھی۔سرجری کے بعد ارشد ندیم کا بحالی پروگرام جاری انگلینڈ میں ہی جاری ہے، ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس میں شرکت بھی بحالی پروگرام سے مشروط ہے۔بحالی پروگرام مکمل ہونے پر ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement