تازہ ترین

امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، گورنر نے ایمرجنسی نافذ کردی، سیلابی ریلے میں گاڑی بہنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔امریکا میں نیویارک کے بعد نیو جرسی میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، گورنر فل مرفی نے ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔گورنر کے مطابق شدید طوفانی بارشوں کے بعد ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔نیوجرسی میں بعض مقامات پر ڈھائی گھنٹے کے دوران 150 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہرکی سڑکیں تالاب بن گئیں، آمد و رفت کا نظام شدید متاثر ہوا۔نیویارک، نیو جرسی اور پنسلوانیا میں سیلاب کی وارننگ منگل کی صبح ختم ہونا شروع ہوگئی کیونکہ طوفان آگے کی جانب نکل گیا، لیکن کچھ علاقے اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement