تازہ ترین

روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کے شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی لہریں ٹکرا گئیں۔زلزلے کے بعد کامچٹکا کے مختلف حصوں میں 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔زلزلے سے چند افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ ممکنہ سونامی لہروں کے پیش نظر بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاریکردی گئی۔انڈونیشیا، جاپان اور فلپائن نے بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کردی ہے۔امریکا نے کیلی فورنیا، واشنگٹن ،OREGON کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی۔اس کے علاوہ برٹش کولمبیا، الاسکا کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز روس کے کمچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلہ نسبتاً کم گہرائی میں آیا اور اس کی شدت اس قدر تھی کہ بڑی لہریں پیدا ہوئیں سخالین اوبلاسٹ کے گورنر ویلیری لیمارینکو کا کہنا ہے کہ سیویرو کورلیسک میں شدید زلزلے کے بعد اس ٹاؤن کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement