ہیٹ ویو نے کئی یورپی ملکوں کو لپیٹ میں لے لیا، درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا
یورپ میں جاری ہیٹ ویو نے کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، متعدد مقامات پر درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ہیٹ ویو کے باعث یورپی و برطانوی حکام نے ہیلتھ اور وائلڈ لائف وارننگز جاری کر دیں، اٹلی، یونان، سپین اور پرتگال میں بھی ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ہسپانوی دارالحکومت بارسلونا میں گرمی سے ایک خاتون کی ہلاکت کی اطلاع ملی، پرتگال کے علاقے مورا میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئيں، اٹلی میں روم، میلان اور نیپلز سمیت 21 شہروں کو ہائی ہیٹ الرٹ پر ڈال دیا گیا۔ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے، مختلف علاقوں میں دن کے وقت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا۔پیرس میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، فرانس میں درجہ حرارت 34 ڈگری ہے جو 38 تک جانے کا امکان ہے، اس سلسلہ میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا۔
Leave A Comment