بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا، ذرائع پنجاب حکومت
<p>بھارت نے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا۔ذرائع پنجاب حکومت کاکہنا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے ہیں،بھارت سے آنے والا سیلابی ریلہ 8لاکھ کیوسک کا ہے،8لاکھ کیوسک کا ریلہ دو روز بعد ہیڈمرالہ پہنچ جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ آنے والے سیلابی ریلے کی اطلاع ابھی ملی ہے،دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں اعلانات کروا رہے ہیں ،ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141"></div>
Leave A Comment