تازہ ترین

<p>سیلابی ریلا جھنگ میں داخل ہو گیا&nbsp; جبکہ آج شام تک 10 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان سے گزرے گا۔&nbsp;دریائے چناب سے سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ میں تباہی مچانے کے بعد جھنگ میں داخل ہوگیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی افراد محصور ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جھنگ میں 135 دیہات سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔ سرگودھا روڈ بھی 2 سے 3 فٹ سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہے۔آج 10 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان سے گزرے گا جبکہ گوجرانوالہ، چنیوٹ اور وزیرآباد میں بارش سے پانی اور بڑھ گیا جس سے کئی ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔ملتان میں سیلاب سے تحصیل شجاع آباد کی فصلوں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ 140 دیہات پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔</p> <div id="div-ub-dailypakistan.com.pk_1689057861141"></div>

Leave A Comment