تازہ ترین

میانوالی میں کالاباغ روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔  حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر طبی امداد دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تمام  افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ جاں بحق ہونے ہونے والوں میں پائی خیل کی رہائشی 38 سالہ خاتون، 4سالہ بچہ اور 45 سالہ رضی شامل ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement