تازہ ترین

لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد ، 371 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، صوبائی وزیر شوکت بٹ نے نئے جوڑوں میں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ کے نئے جوڑوں کی زندگی میں رنگ بھر دیئے، لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 371 جوڑے دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے بندھن میں بندھ گئے،سپورٹس کمپلکس لیہ میں اجتماعی شادیوں کے سینکڑوں افراد کے لیے انتظامات کیے گئے۔نئے جوڑوں کو پنڈال میں گھوڑوں ، اونٹوں کے ساتھ لایا گیا، ڈپٹی کمشنر  نے نئے جوڑوں کو پنڈال امد پر خوش آمدید کہا۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement