ڈیرہ غازی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ سخی سرور کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران عوام نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا، ڈاکوؤں نے واپس آ کر عوام پر فائرنگ کی اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تین افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلیے۔ مرنے والے افراد اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔