بہاولپور: پیرا فورس کا مچھلی فروش پر تشدد، 3 اہلکار معطل
بہاولپور میں پیرا فورس کی جانب سے مچھلی فروش پر تشدد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے پیرا فورس کے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ اہلکاروں کو انکوائری میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مچھلی فروش پر تشدد ثابت ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تجاوزات کے الزام میں مچھلی فروش پر اہلکاروں نے دفتر لے جا کر تشدد کیا تھا
Leave A Comment