اسرائیل نے غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ جما لیا
اسرائیلی افواج غزہ کے 77 فیصد علاقے پر مؤثر کنٹرول حاصل کر چکی ہیں۔ غزہ کی حکومت کے میڈیا دفتر کے مطابق یہ قبضہ نسل کشی کے مسلسل عمل کے تحت جاری ہے۔ دفتر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اس کھلی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں صحافی حسن مجدی ابو وردہ اور ان کے کئی اہل خانہ بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے بدھ کے بعد سے اب تک 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے دیے ہیں، لیکن حکام کے مطابق یہ مقدار وہاں کے دو ملین سے زائد متاثرہ افراد کے لیے بالکل ناکافی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 53 ہزار 939 فلسطینی شہید اور قیک لاکھ 22 ہزار 797 زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ حکومت کے میڈیا دفتر نے مجموعی شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے، جن میں وہ ہزاروں افراد بھی شامل ہیں جو ملبے تلے دبے ہونے کے سبب لاپتہ ہیں اور مردہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment