تازہ ترین

اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی ہسپتال پر بمباری کرتے ہوئے مزید درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی فوج غزہ میں اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث فلسطینیوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیل نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی ہسپتال پر بمباری کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اس کے علاوہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا۔

 حماس رہنما خلیل الحیا کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں،کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا، حماس جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement