غزہ: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں نے گولہ باری کردی، 45 شہید
غزہ میں امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولہ باری کردی۔ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے نہتے فلسطینیوں پر گولہ باری کردی، جس سے 45 فلسطینی شہید ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے بتایا کہ اس گولہ باری کی نتیجے میں مزید کئی فلسطینی زخمی ہوئے جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔غزہ میں مقامی منسٹری کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ناصر اسپتال میں ہنگامی صورتحال میں زخمیوں کو لایا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں پر گولہ باری کے حوالے سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔