تازہ ترین

عائشہ شرافت کے ساتھ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر تین ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عائشہ شرافت کے ساتھ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج نے یو ٹیوبر رجب بٹ جواد علی جہانگیر اور عبدالرحمان کے کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں رجب بٹ کے وکیل نے فرد جرم کے خلاف اپنے دلائل دیے کہ عائشہ بٹ نے ملزمان کو غلط ملوث کیا، ملزمان نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی اور نہ مدعیہ ثابت کر سکی ہے،ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔۔عدالت نے عائشہ شرافت کےوکلا ءکو بحث کا کہا تو انہوں نے وقت مانگ لیا،عدالت میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان اور مدعیہ عائشہ حاضر تھے۔

عدالت میں نواب ٹاون پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے جس میں مدعیہ نے زیادتی کا الزام عائد کر رکھا ہے اس کیس میں سلمان حیدر اشتہاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement